محمد سلیم کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
داتا کیمیکل کمپنی سائٹ کراچی کے محمد سلیم نے ملازمت سے برطرفی کے بعد کمشنر ورکمین کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی انڈر پیمنٹ ایکٹ ویسٹ ڈویژن کراچی کی عدالت سے رجوع کیا۔ دوران سماعت محمد سلیم کا انتقال ہوگیا اور
محمد سلیم کی بیوہ نے پیروی جاری رکھی۔ عدالت نے محمد سلیم کی بیوہ کے نمائندے کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو محمد سلیم کا جائز وارث تسلیم کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔ محمد سلیم کی بیوہ کی پیروی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے اشتیاق احمد خان نے کی۔ نشینل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مظلوم کی جیت قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن اس ہی طرح محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں: سندھ ہائی کورٹ
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون کے نمونے لینے کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔
عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں۔ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا، چھوٹے چھوٹے پنجروں میں جانوروں کو قید رکھنا ظلم ہے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کا مقصد جانوروں کی فلاح ہونا چاہیے، نا کہ صرف ٹکٹ لگا کر تماشہ دکھانا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں ویک اینڈ کے علاوہ عوامی تماشا بند کیا جائے۔