وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کا پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ ونگ فضل رحیم صافی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا الریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ عابد شمعون چاند کے مطابق اس موقع پر فضل رحیم صافی کا کہنا تھا کہ سردار محمد یوسف نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستانی حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور کامیاب حج انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی ناقابل فراموش کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا امید ہے آئندہ سال بھی حج کو بہتر سے بہترین خدمت پیش کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گے فضل رحیم صافی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی خدمت کی روایت کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا ہے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اللہ سبحان تعالٰی کے فضل و کرم سے حج 2025 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان کے تعاون سے اس سال حجاج کرام کو مثالی سہولیات فراہم کی گئیں سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور مثالی حج رہا ہے سردار محمد یوسف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت وزارت حج و اوقاف کو بھی شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا ہے جو پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف محمد یوسف کا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔