سوات: کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ1 بچہ اور2 دیگر افراد لاپتا ہیں۔ مقامی افراد نے 1 بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔حادثے کی وڈیو میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی
فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد سات کروڑ تئیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیاسی جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد چھ کروڑ پچیس لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو دو ہے۔
اس طرح مرد ووٹروں کا تناسب تریپن اعشاریہ باسٹھ فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب چھیالیس اعشاریہ اڑتیس فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد سات کروڑ اڑسٹھ لاکھ بارہ ہزار پانچ سو نواسی ہے، سندھ میں دو کروڑ بیاسی لاکھ ستاسی ہزار دو سو ایک ہے۔
خیبر پختون خوا میں دو کروڑ تیس ہزار دو سو اکتیس، بلوچستان میں چھپن لاکھ اڑتیس ہزار چوراسی جبکہ اسلام آباد میں بارہ لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو اُناسی رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔