وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے والٹن روڈ پر بننے والے نئے اوور ہیڈ برج اور حال ہی میں مکمل ہونے والے جدید انفرا اسٹرکچر مشتمل منصوبے ’روٹ 47‘ کا معائنہ کیا۔
’روٹ 47‘ کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4.
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟
یہ سڑک کلمہ چوک کو والٹن سے منسلک کرتی ہے اور اسے 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے، جس کی مناسبت سے اسے ’روٹ 47‘ کا نام دیا گیا ہے، اس شاہراہ کی بدولت گلبرگ سے والٹن تک کا سفر اب چند منٹوں میں ممکن ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں "روٹ 47" اور نئے اوور ہیڈ برج کا معائنہ کیا۔ گلبرگ سے والٹن تک سمارٹ انفراسٹرکچر مکمل فعال، پیدل اور سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے، سولر بجلی، پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت۔ یہ صرف سڑک نہیں، جدید لاہور کی نئی پہچان ہے۔ pic.twitter.com/4VfZ2TnylQ
— Malik Sohaib Ahmed Bherth (@SohaibBherthMPA) June 23, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں اسمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے، جو پائیدار، ماحول دوست اور شہری ضروریات کے مطابق ہے۔
مزید پڑھیں: کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت داخلے، پنجاب حکومت کی بڑی پیشکش کس کے لیے؟
روٹ 47 پر 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل لین، پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص واک وے، اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں، جن سے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا ہوگی۔
اس کے علاوہ، سڑک کے ساتھ 50 لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے مصنوعی جھیل، فوارے اور ایریگیشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں، جو اس منصوبے کو ماحولیاتی طور پر بھی منفرد بناتے ہیں۔ شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں، جو اس کے جمالیاتی حسن میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، میو اسپتال میں چیک اپ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کو پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا اور کہا کہ عوام کو بہتر، محفوظ اور ماڈرن سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب روٹ 47 کلمہ چوک گلبرگ مریم نواز شریف میگا واٹ والٹن روڈ وزیر اعلیٰ پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روٹ 47 کلمہ چوک گلبرگ مریم نواز شریف میگا واٹ والٹن روڈ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔