بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
مریم نواز— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارا دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔