بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے‘ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا بیوہ خواتین کے عالمی دن پرپیغام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
(جاری ہے)
کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیوہ خواتین کی معاونت یقینی بنارہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیوہ خواتین
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع
کراچی:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کے لیے کھول دیا گیا جبکہ خیرپور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی
بستی دیسی کے قریب سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو پر کر دیا گیا جبکہ کل کنول روڈ بستی عظیم شاہ میں بھی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف کو پر کر دیا گیا۔
ماڑی روڈ عظمت پور پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، خیر پور سلطان پور روڈ پر پڑنے والا شگاف پر کر دیا گیا، سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔