امریکی جارحیت عالمی ضمیر کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بیان کے مطابق اس ساری صورتحال میں حکومتِ پاکستان کا کردار نہایت مایوس کن اور مجرمانہ حد تک خاموش ہے، اور سب سے شرمناک اقدام یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی دہشتگرد، اسلام دشمن اور جنگی مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کو “نوبل امن انعام” دینے کی سفارش کی جا رہی ہے اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فورڈو، ناٹانز اور اصفہان جیسے اہم جوہری مراکز کو نشانہ بنا کر امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن کا نہیں بلکہ خونریزی، افراتفری اور اسلام دشمنی کا علمبردار ہے، اور اسرائیل کے ساتھ مل کر جس طرح اسلامی ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ عالمی ضمیر کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقوامِ متحدہ، او آئی سی، عالمی عدالت انصاف اور دیگر عالمی ادارے اس کھلی جارحیت پر محض بیانات تک محدود ہیں، جب کہ وقت کا تقاضا ہے کہ وہ زبانی تشویش سے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔
بیان کے مطابق اس ساری صورتحال میں حکومتِ پاکستان کا کردار نہایت مایوس کن اور مجرمانہ حد تک خاموش ہے، اور سب سے شرمناک اقدام یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی دہشتگرد، اسلام دشمن اور جنگی مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کو “نوبل امن انعام” دینے کی سفارش کی جا رہی ہے، جو کہ اس وقت ایران جیسے پرامن اسلامی ملک پر حملہ آور ہے، یہ سفارش نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ پاکستان کے کروڑوں باشعور عوام، امت مسلمہ، اور اسلامی اخوت کے جذبات کی کھلی توہین ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سفارش کو واپس لے، ایران پر امریکی جارحیت کی کھل کر مذمت کرے اور اسلامی اتحاد کا عملی ثبوت دے۔انجمن امامیہ اس موقع پر تمام باشعور، غیرتمند، محب وطن اور حق پرست طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں، کیونکہ آج اگر ہم خاموش رہے تو کل یہ آگ ہمارے دروازے پر ہو گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجمن امامیہ کی جانب سے ہے کہ وہ
پڑھیں:
جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
گلگت: تین سال تک کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
آج انکی مدت مکمل ہوئی ۔ نئی تعیناتی کل سے ہوگی اور 70 سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم