حکومت نے بجٹ میں عوام دشمنی کی ہے‘ شکیل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ این ایل ایف کراچی کے دفترتشریف لائے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے مشترکہ طورپر بجٹ2025 کے سلسلے میں ایک ویڈویوبیان جاری کیا گیا۔ NLF سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ نے کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن اپنے قیام کے روزہی سے محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپورطریقے سے جدوجہد کررہی ہے اورمحنت کشوںکی مشکلات اوراُن کے مسائل پرہرفورم پرآوازاٹھائی جاتی ہے ۔گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ2025 پیش کیاگیا۔اس بجٹ کو نیشنل لیبر فیڈریشن نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے اپنی جیبیں بھری ہیں۔ وزراء، مشیروں، اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد ہوشربا اضافہ کیا گیاہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب 24 جون 2025 بروز منگل شام 5 منعقد ہو گا۔ پورے شہرمیں لانڈھی، کورنگی سنگر چورنگی، مرتضیٰ چورنگی سائٹ ایریا، سرکاری اداروں میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر NLF کراچی کے صدر خالد خان نے کہا کہ بیوہ کی پنشن 10 سال تک محدود کرنا، بزرگ پنشنرز کو اس مہنگائی کی دلدل میں چھوڑدینا، کم ازکم تنخواہ میں اضافہ ان مسائل پر احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ تمام محنت کش ساتھیوں کو وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے سے ٹریڈ یونینز رہنماخطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کے
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔
پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔