9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔ مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔ مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

مرتضیٰ وہاب کے دعوے کھوکھلے اورحقیقت کے برعکس ہیں: سیف الدین ایڈووکیٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے مرتضیٰ وہاب کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے دعوے کھوکھلے اور حقیقت کے برعکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو کون لوٹ رہا ہے، عوام سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ 27 ارب روپے دینے کے دعوے محض سیاسی دکھاوا ہیں، دراصل یہ وفاق سے ملنے والی او زیڈ ٹی کی مد میں آتے ہیں، جبکہ شہر کی ابتر حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں، سیوریج، پانی اور کچراکسی بھی شعبے میں بہتری نظر نہیں آتی۔

اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پر الزامات لگا کر سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتی۔ وفاق پر الزام تراشی چھوڑ کر سندھ حکومت کو بتانا ہوگا کہ کراچی کے لیے کیا خدمات انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے تنگ آچکے ہیں، اگر واقعی خدمت کرنی ہے تو زمین پر نظر آنے والا کام کیا جائے۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے برسرِ اقتدار ہے لیکن کراچی مسلسل بدحالی کا شکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کچرے سے اٹا ہوا ہے، گٹر ابل رہے ہیں، اس کا جواب مرتضیٰ وہاب کو دینا ہوگا۔ حب نہر اور شاہراہ بھٹو پر کرپشن کے الزامات الزامات سے نہیں چھپ سکتے۔ ٹاؤن اور یوسی کے معاملات پر سوال کرنے سے پہلے سندھ کے 3500 ارب روپے کے بجٹ کا حساب دیا جائے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا کوئی وزن نہیں، ان کے نیچے صرف کرپشن ہی کرپشن ہے

متعلقہ مضامین

  • 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان
  • واضع حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
  • توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آخری 2 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ 
  • مرتضیٰ وہاب کے دعوے کھوکھلے اورحقیقت کے برعکس ہیں: سیف الدین ایڈووکیٹ
  • 1 کروڑ 40 لاکھ کیسز زیرِ التواء ہونا خطرناک صورتِحال ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • پاکستان زیرِ التواء مقدمات کے بوجھ جیسے سنگین مسئلے کا شکار ہے: جسٹس میاں گل حسن
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ
  • ہوٹل میں شلوار قمیص والوں کو سروس نہ دینے کا کیس: فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا
  • منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ۔آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری
  • عالمی سیاست کی نئی جہت