سوڈان : اسپتال پر حملے میں 40 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں‘ ڈبلیو ایچ او
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز سوڈان کے ایک اسپتال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 40سے تجاوز کرگئی۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز مغربی کردفان میں الفرونٹ لائن کے قریب واقع المجالد اسپتال پر یہ حملہ ہوا، جہاں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی تھیں۔دونوں فوجیں 2023ء سے لڑرہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، اربعین مارچ کا فیصلہ موخر، 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
فوٹو: اسکرین گریبمجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا، حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں، انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 روز میں فلائٹ آپریشن بھی شروع کروایا جائے گا، معاملے پر حکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے گی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنادیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو راستہ روضہ حضرت امام علی اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے روضوں کی زیارت کی جانب جارہا ہو اسے کوئی بند کر ہی نہیں سکتا۔