کوئٹہ: مسافر بس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے...
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،9 میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔