کوئٹہ: زرنج اور بس میں خوفناک تصادم، آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر پیٹرول سے لدی زرنج اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرول لے جانے والی زرنج (بلوچستان میں عام استعمال ہونے والی 3 پہیوں والی چھوٹی موٹر سائیکل گاڑی Three-Wheeler) لوکل مسافر بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ شدید آتشزدگی کے باعث موقع پر ہی 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بس خوفناک تصادم زرنج کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خوفناک تصادم کوئٹہ
پڑھیں:
کراچی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم، سات افراد جھلس کر جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ضلع بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب ایک خوفناک حادثے میں کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث شدید جانی نقصان ہوا۔
جھلسنے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔