سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافےکے بعد فی اونس سونا 3,330 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
پاکستانی مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 237 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کم ہو کر 3 ہزار 764 روپے پر آ گئی، جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی۔
29 مزیدپڑھیں:سالہ ائیرہوسٹس سے تعلقات؛ 17 سالہ فٹبالر نے خبروں پر خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹربینک مارکیٹ میں منگال کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زر میں اضافہ اور برآمدات سے ہونے والی وصولیاں کرنسی کے اتار چڑھاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی کم ترین سطح 281 روپے 38 پیسے جبکہ بلند ترین سطح 281 روپے 48 پیسے رہی۔
کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر کا براہ راست انحصار زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ حکومت روپے کو مصنوعی سہارا دینے کے بجائے مارکیٹ کے حقیقی تقاضوں کے مطابق شرح تبادلہ آگے بڑھا رہی ہے۔