وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، فنانس ترمیمی بل کی منظوری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے فنانس ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے فنانس بل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد کابینہ اس بل کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس طلب فنانس بل منظوری متوقع وزیر خزانہ وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس طلب منظوری متوقع وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز
پڑھیں:
سندھ اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2025-26 کی منظوری دیدی
سندھ اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، 188 مطالبات زر منظور کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش 2 ہزار سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئی ہیں۔
فنانس ترمیمی بل کے تحت عدلیہ کے ملازمین کو الاؤنس دینے سے متعلق کٹوتی کی تحریک منظور کی گئی ہے، پارلیمنٹ، اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج، ٹریبونل اراکین کی سرکاری خدمات سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں،ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون کو بھی سروسز ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔
بل کے مطابق نجی رہائشی اسکیموں میں 10 ہزار مربع فٹ پر مکان بنانے پر ٹیکس چھوٹ ہوگی، 5 لاکھ روپے ہیلتھ انشورنش پر ٹیکس نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ترمیمی بل سندھ اسمبلی سندھ بجٹ فنانس ترمیمی بل مراد علی شاہ