بجٹ عوام دشمن، سیاستدان دشمن اور اسمبلی دشمن ہے، جاوید منوا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
رکن جی بی اسمبلی نے ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ بجٹ میں کسی ممبر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کیلئے 30 کروڑ روپے کا بلاک رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی جاوید علی منوا نے بجٹ کو نادیدہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ نظر آ رہا ہے، کچھ پس پردہ ہے۔ بدھ کے روز بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دشمن، سیاست دان دشمن، ممبر دشمن، ملازم دشمن، ایوان دشمن بجٹ ہے ہم اس کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غلام شہزاد آغا اور جمیل احمد خود فریبی کا شکار نہیں ہوئے اور ایوان میں حقائق بیان کیے۔ بجٹ میں کسی ممبر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کیلئے 30 کروڑ روپے کا بلاک رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ کتاب میں 124 ارب تھرو فارورڈ لکھا گیا ہے، وزیر پلاننگ نے ایوان میں کہا کہ 137 ارب تھرو فارورڈ ہے، جبکہ وفاق کی کمیٹی نے 162 ارب روپے کا تھرو فاروڈ لکھا ہے۔ تھرو فارورڈ کی کل رقم کتنی ہے کسی کے علم میں نہیں ہے۔ ان تینوں اعداد و شمار میں ہم کس کو درست تسلیم کریں؟ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آمدنی میں اضافے کیلئے گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی بنایا تھا جس کے تحت ٹیلی کام سروسز، سوست پورٹ اور بنک سے ٹیکس لینے کیلئے بل بنایا تھا مگر اس پر اب تک عمل نہیں ہوا۔ اپوزیشن کے سید سہیل عباس شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں اور عوام کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے، سی ایم بلاک میں 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں یہ غلط استعمال ہو گا اسے ختم کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
’شریعت‘ سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان اسلاموفوبک، نسل پرستانہ اور عورت دشمن ہے، مئیر لندن صادق خان
لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ برطانیہ کے دارالحکومت میں اسلامی شریعت قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میئر صادق خان کو شاہی عشائیے میں مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی، صدر ٹرمپ کا انکشاف
صادق خان نے ٹرمپ کے بیان کو ’اسلاموفوبک‘ قرار دیتے ہوئے صدر کو نسل پرست، جنسی تعصب رکھنے والا اور عورت دشمن بھی کہا۔
جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیانصدر ٹرمپ نے منگل کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے لندن کی صورتحال کو ’خطرناک حد تک تبدیل شدہ‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اب وہ شریعت قانون کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی امیگریشن پالیسی اور توانائی کے خودکشی جیسے خیالات مغربی یورپ کی تباہی کا سبب بنیں گے”
صادق خان کا ردعملبدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہاکہ یہ حیران کن ہے کہ ایک مسلمان میئر، جو ایک ترقی پسند، کثیرالثقافتی اور کامیاب شہر کی قیادت کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہن میں اتنی جگہ گھیر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے بار بار اپنے تعصبات واضح کیے ہیں ٹرمپ نسل پرست ہیں، وہ جنسی تعصب رکھتے ہیں، عورت دشمن ہیں اور اسلاموفوبک ہیں۔
یاد رہے کہ صادق خان 2016 میں لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے اور وہ کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلم میئر بھی ہیں۔
ان کے مطابق ریکارڈ تعداد میں امریکی لندن کا سفر کر رہے ہیں کیونکہ یہ دنیا کا سب سے عظیم شہر ہے۔
اسلامی شریعت قانون، جیسا کہ کونسل آن فارن ریلیشنز کے مطابق ہے، مذہب اور قانون کا ایک امتزاج ہے جو مسلمانوں کو روحانی اور قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے بیشتر مسلم اکثریتی ممالک میں شریعت پر مبنی قوانین نافذ ہیں۔
یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے صادق خان کو ’ناقابلِ قبول میئر‘ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شریعت صادق خان صدر ٹرمپ میئرلندن