کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر بھرپور محنت پر وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بجٹ کی منظوری کے عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں اور نائب وزیراعظم کی سنجیدہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد اطمینان بخش ہے اور تمام ارکان بجٹ کی منظوری کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا اور ہماری عسکری، سیاسی اور عوامی حمایت کی جو پذیرائی ملی، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کے نہ صرف ہم معترف ہیں بلکہ امریکی صدر نے بھی ان کی تعریف کھلے دل سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ’فتنۃ الخوارج‘ کو مؤثر انداز میں کاری ضرب لگا رہی ہے، جو ملک کے امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

محرم الحرام کی آمد کے تناظر میں وزیراعظم نے تمام شہریوں سے مجالس اور جلوسوں میں امن و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر مزید گامزن کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف بجٹ حکومتی اتحاد خطاب شہباز شریف وزیر اعظم وفاقی کابینہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف حکومتی اتحاد شہباز شریف وفاقی کابینہ بجٹ کی منظوری شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سنگ میل جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کئی دہائیوں کے تنازع اور انسانی المیے سے گزرا ہے۔

Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump

This landmark development marks the dawn of a new era of peace,…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025

شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دانشمندی اور دوراندیشی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس تاریخی موقع پر بھی ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے، ٹرمپ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

وزیراعظم نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکالمے کی یہ روح دیگر خطوں کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھی مثال بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان آرمینیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس، ہر ممکن مدد کی پیشکش
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • ڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے: وزیراعظم
  • مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کے وعدہ کی تکمیل،ایکنک نے منظوری دے دی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم