پاکستان میں چاند نظرآگیا: کل یکم محرم الحرام، یوم عاشور6جولائی کوہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: پاکستان میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی محرم الحرام
پڑھیں:
بناولنٹ فنڈ پالیسی میں اہم تبدیلی ,سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بناولنٹ فنڈ کی ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے، گریڈ 10 سے 16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 کے بعد ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
فنڈ کے حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مالیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس فرم کی طرف سے ہمیں ٹائم لائن فراہم کی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود پی پی کے رکن آغا احسن اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالیاتی مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے فنڈ کو 90 دن کا وقت دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی ریلیف کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کی گئی جس پر کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ پاور ڈویژن سے پوچھا جائے کہ ریلیف کا طریقہ کیا ہو گا۔
فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
بعد ازاں کابینہ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔