محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہورہے ہیں۔

اسپارکو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہے، موسم بہتر ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، کوئٹہ میں چاند کے نظر آنے کا دورانیہ 35 منٹ ہے، ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اور جیوانی میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رویت ہلال

پڑھیں:

غزہ میں انسانی المیہ: عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ

عرب اسلامی وزارتی اجلاس نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جرائم کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزرا کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی اور بے مثال انسانی المیے کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی قابض قوت پر ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت

کمیٹی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کی غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اعلامیے میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے فوری اور مکمل خاتمے، قابض فوج کی جانب سے غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شہریوں اور سول تنصیبات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید برآں کمیٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیاکہ وہ بلا تاخیر اور بغیر کسی شرط کے غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد بشمول خوراک، ادویات اور ایندھن کی رسائی کی اجازت دے اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے، جیسا کہ بین الاقوامی انسانی قانون میں طے شدہ اصول ہیں۔

کمیٹی نے زور دیا کہ غزہ کی فوری تعمیر نو کے لیے عرب اسلامی منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جائے اور قاہرہ میں منعقد ہونے والے غزہ تعمیر نو کانفرنس میں فعال شرکت یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ جمعے کو اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا یا نہیں؟ واشنگٹن نے بتا دیا

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجی کارروائی میں 61 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی جارحیت اسرائیلی مظالم عرب اسلامی وزارتی اجلاس غزہ انسانی المیہ غزہ پٹی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی
  • سینیٹ کمیٹی کا ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی
  • باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر 3 روزہ کرفیو کا اعلان 
  • پشاور، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل
  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری
  • ٹریک دھماکے سے اڑانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
  • لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر
  • غزہ میں انسانی المیہ: عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ
  • کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز