محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں ، آزاد کشمیر، جی بی اور اسلام آباد میں محرم کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزموادکی روک تھام کیلئے پیمرا کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئےتمام ضروری انتظامی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ،موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر صوبوں کی مشاورت ہوگا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق پر کیا جائے ساتھ ہی تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی ، جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کےذریعے نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محرم الحرام کا فیصلہ
پڑھیں:
ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
برف پگھلنے لگی،مذاکرات کا عمل اچھا ہے، دیواجیت سائکیا کی محسن نقوی سے ملاقات
دونوں فریق جلداز جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے، سیکرٹری بی سی سی آئی
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے والی بھارتی ٹیم اب منتوں پر اتر آئی ہے ۔دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔دیواجیت سائکیا نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی تجاویز ہوں گی اور ہم بھی تجاویز دیں گے کہ اس مسئلے کو کیسے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔