تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ کا قیام ایک عالمی منشور ہے جو ہر دور کے ظلم کیخلاف حریت و بیداری کا پیغام دیتا ہے۔ آج کی کربلا غزہ و کشمیر کی صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، اور ضروری ہے کہ ہم اس محرم میں ان مظلوم خطوں کو کربلا کے تسلسل کے طور پر دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حرمتِ محرم کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ صرف شیعہ یا مسلمانوں کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ اور مظلوموں کیلئے اُمید کے روشن چراغ ہیں۔ ان کا قیام ایک عالمی منشور ہے جو ہر دور کے ظلم کیخلاف حریت و بیداری کا پیغام دیتا ہے۔ آج کی کربلا غزہ و کشمیر کی صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، اور ضروری ہے کہ ہم اس محرم میں ان مظلوم خطوں کو کربلا کے تسلسل کے طور پر دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم شعور، قربانی، قیام اور بیداری کا مہینہ ہے، لیکن افسوس کہ حکومتِ پاکستان نے اسے صرف "امن و امان اور سکیورٹی" کے مسئلے تک محدود کرکے اس کی اصل روح کو مجروح کر دیا ہے۔ اس افسوسناک انحراف کے پیچھے تین بڑے ذمہ دار عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری ناصبی (خوارج) جو نفرت، فتنہ اور شدت پسندی کے ذریعے محرم کو خود ناامن بناتے ہیں، ذکرِ حسینؑ کو تجارت بنانے والے پیشہ ور ذاکرین و خطبا، جنہوں نے اس مقدس ذکر کو ذاتی مفاد اور شہرت کا ذریعہ بنا کر اس کی تطہیر و معنویت کو پامال کیا، حکومتی ذہنیت و مشینری، جو مسئلے کی جڑ ختم کرنے کے بجائے محرم اور عزاداری کو مشکوک بنا کر اسے بوجھ سمجھتی ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ وہ ذاکرین اور خطبا جو تفرقہ انگیز بیانیہ پھیلاتے ہیں، درحقیقت عالمی ایجنڈوں اور ایم آئی 6 جیسے بیرونی اداروں کے آلۂ کار ہیں۔ ایسے افراد کو قانوناً ممنوع قرار دینا اب ریاستی، دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یزید جیسے فاسق و فاجر کو "امیر المؤمنین" کہنا نہ صرف دینِ اسلام، قرآنِ مجید، رسولِ خدا ﷺ، اہلِ بیتؑ اور صحابہ کرامؓ کی صریح توہین ہے، بلکہ آئینِ پاکستان کی روح کے بھی خلاف ہے۔ اگر اصحابؓ و اہلِ بیتؑ کی توہین پر ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے، تو یزید کی مدح سرائی پر قانونی خاموشی کیوں؟

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح اہلِسنت کے مقدسات کی توہین ناقابلِ معافی جرم ہے، اسی طرح اہلِ بیتِ اطہارؑ کے دشمنوں کی تطہیر اور تعریف بھی دین، وحدتِ امت، اور آئینِ پاکستان کیخلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمین آئینِ پاکستان میں موجود مذہبی آزادی کی شق کا مطالعہ ضرور کریں، کیونکہ آئین ہر شہری کو ایسی مذہبی آزادی دیتا ہے جس سے ریاست کی سالمیت کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ عزاداری پر قدغن لگانے والے دراصل آئینِ پاکستان کیخلاف اقدام کرنیوالے مجرم ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کی انسانیت کو سب سے زیادہ ضرورت سرمشقِ حسینی کو اپنانے کی ہے، کیونکہ یہی راستہ ظلم، ذلت اور گمراہی سے نجات دلا سکتا ہے۔ یہی جذبۂ حسینیت تھا جس نے ایران کو سربلندی، خودمختاری اور عزت عطا کی، اور یہی جذبہ پاکستان کی نجات کا واحد راستہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا کہ کے سامنے انہوں نے

پڑھیں:

ملتان، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی ضلعی صدر سے ملاقات 

 علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعة العباس ملتان میں ضلعی صدر ملتان علامہ غضنفر علی حیدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر صابر حسین بلوچ، تحصیل صدر بھی موجود تھے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے جامعة العباس کے طلباء سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آئین کو متنازع بنانا پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • آئین کو متنازع بنانا پاکستان کی اساس پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • 27ویں ترمیم کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی ضلعی صدر سے ملاقات