سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے ہجری سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض : سعودی عرب میں ہجری سال 1447 کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے تمیر ریجن میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے بعد جمعرات 27 جون کو یکم محرم الحرام قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیر اور دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کی باقاعدہ تصدیق کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔
نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں غلاف کعبہ (کسوہ) کی تبدیلی کی روح پرور تقریب بھی منعقد ہوئی، روایت کے مطابق پرانے غلاف کا سنہری حصہ 29 ذوالحجہ کو نماز عصر کے بعد اتار لیا گیا تھا جب کہ نئے غلاف کی تنصیب کا عمل یکم محرم الحرام کی شب مکمل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی وجہ کیا ہے؟ تیاری میں کتنا سونا استعمال ہوتا ہے؟ جانیے!
غلافِ کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کا عمل سعودی حکومت کی نگرانی میں ہوتا ہے اور ہر سال نئے ہجری سال کے آغاز پر اسے تبدیل کیا جاتا ہے، غلافِ کعبہ خالص ریشم، سونے اور چاندی کی تاروں سے تیار کیا جاتا ہے، جس پر قرآن کریم کی آیات کشیدہ کاری کے ذریعے تحریر کی جاتی ہیں۔
دریں اثنا سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں نئے سال کی آمد پر مسلمانوں نے خصوصی دعائیں کیں اور اس موقع کو روحانی تازگی کے طور پر منایا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی اور نئے اسلامی سال کے لیے امن، سلامتی اور خیر و برکت کی دعائیں مانگیں۔
یاد رہے کہ اسلامی کلینڈر قمری حساب سے چلتا ہے اور محرم الحرام کو سال کا پہلا مہینہ اور حرمت والا مہینہ قرار دیا جاتا ہے، دنیا بھر میں مسلمان اس مہینے کو احترام اور عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں، بالخصوص 10 محرم کو یوم عاشور کے طور پر خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام ہجری سال جاتا ہے کے بعد سال کے
پڑھیں:
منظور وسان کو پھر خواب نظر آگیا، نومبر دسمبر میں کیا ہوگا، بتا دیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت جا رہے ہیں، 2 مہینے اہم ہیں، نومبر دسمبر میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
منظور وسان نے بتایا کہ آپ چھوٹا کہہ لیں یا بڑا لیکن ان 2 مہینوں میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ’’عمران خان مارچ میں نااہل ، جیل بھی جائیں گے ‘‘ منظور وسان کی پیشگوئی
اس سے قبل فروری 2023 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہوکر جیل جائیں گے۔
منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔ عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اختیارات خواب صدر منظور وسان