9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی صرف مخصوص ایام یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو نافذ العمل ہوگی، تاہم اس سے 12 سال سے کم عمر بچوں، ضعیف افراد اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے یکم تا 10 محرم صوبے بھر میں ہیلی کیم (ڈرون کیمروں) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ جلوسوں اور مجالس کے دوران عمارتوں کی بالائی منزلوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیز بینرز، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور وال چاکنگ پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام کے چاند کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر ہو چکی ہوگی۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق 26 جون کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہو گی، جو رویت کے لیے موزوں عمر ہے۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند کے غروب اور سورج کے غروب کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ دستیاب ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار صورتحال فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
اگر چاند 26 جون کو نظر آجاتا ہے تو یکم محرم 27 جون کو ہوگا، جس کے مطابق یومِ عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پابندی عائد محرم الحرام محکمہ داخلہ سندھ موٹرسائیکل ڈبل سواری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پابندی عائد محرم الحرام محکمہ داخلہ سندھ موٹرسائیکل ڈبل سواری وی نیوز محرم الحرام محکمہ داخلہ پابندی عائد کے مطابق چاند کی کے لیے جون کو
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا،رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیئے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے،موسم سازگار رہا تو چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا،چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔