Jasarat News:
2025-11-11@02:42:09 GMT

اسرائیلی میڈیا کا  دو ہفتوں میں غزہ جنگ بندی کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب:اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے حوالے سے اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر غزہ کی جنگ کے خاتمے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں غزہ میں جاری شدید عسکری کارروائی کو ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور خطے میں کشیدگی کو نیچے لانے پر سنجیدہ اتفاق رائے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں کو محدود کرتے ہوئے جنگ بندی کی طرف بڑھا جائے تاکہ عالمی برادری اور خطے میں امریکا کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے موجودہ جنگ کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے کیونکہ یہ جنگ نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ اسرائیل اور عالمی معیشت کے لیے بھی مہلک ثابت ہو رہی ہے، طویل جنگ کے باعث امریکا اور دیگر اتحادیوں پر عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ابتدائی طور پر کچھ تحفظات کے باوجود امریکا کے مطالبے کو سنا اور اس پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اندر جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے گی، اس سلسلے میں اسرائیلی سیکیورٹی ادارے اور وزارت خارجہ کو امریکی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اختلافات کے باوجود اسرائیل کو امریکا کا قریبی ترین اتحادی قرار دیا تھا، انہوں نے غزہ جنگ کے جاری رہنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی قیادت کو خبردار بھی کیا تھا کہ جنگ بندی کے بغیر عالمی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں کی طرف سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے البتہ حماس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی کا کوئی قابل عمل اور پائیدار معاہدہ سامنے آیا تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے اسرائیل کو اپنی تمام فوجی کارروائیاں بند کرنی ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کے لیے جنگ کے

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عسکری قیادت ہماری ڈیفنس لائن ہے، ہم اُسے جتنا مضبوط کرنا چاہتے ہیں، اُس سے زیادہ کریں گے، کوئی کمی بیشی ہو گی تو وہ بھی پوری کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ اور احتجاج کرنے والے بھاڑ میں جائیں چڑھائی کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا، تحریک انصاف کی صرف باتیں سُن رہا ہوں سڑکوں پر نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم منظور ہوچکی ہیں ہم صرف جمہوری روایتیں پوری کرنے آئے ہیں، اب 28ویں ترمیم کی بات کریں۔ فیصل واوڈا اس موقع پر صحافیوں کے لیے مٹھائی بھی لے آئے۔

27 ویں ترمیم منظور ہو گئی ہے، ہم جمہوری روایتیں پوری کرنے آئے ہیں۔فیصل واوڈا pic.twitter.com/gEEqwpydze

— WE News (@WENewsPk) November 10, 2025

فیصل واوڈا نے وزیراعظم کے اپنے آپ کو دیے جانے والے فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی تجویز واپس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت زبردست کام کیا۔ میں ان کی اس بات پر قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے جمہوری روایات کے تحت بہت اچھا اقدام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی ترمیم سینیٹ فیصل واوڈا

متعلقہ مضامین

  • جنات نے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے، آمنہ ملک کا دعویٰ
  • ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
  • کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو الگ کردیا
  • لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری،متعدد فلسطینی شہید
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے  مزید  15 فلسطینی لاشیں واپس کردیں
  • لبنان پر جنگ کے بادل پہلے سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، صیہونی اخبار کا دعویٰ