ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان نے انتہائی مؤثر اور فعال کردار ادا کیا، اور مسلسل ایران کی حمایت جاری رکھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے بجٹ کی تیاری میں محنت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم سمیت اتحادی جماعتوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر ایران کی بھرپور حمایت کی، جس پر ایران نے صدر زرداری، ان کے خود کے نام اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو دفاع میں بھرپور جواب دیا۔ ایران کا مؤقف تھا کہ جنگ بندی باوقار انداز میں ہونی چاہیے، اور اس عمل میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے بھی بات ہوئی، جبکہ سعودی عرب نے بھی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے مزید بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے تفصیلی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کردار ادا کیا پاکستان نے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی میاں شاہد شفیع وزیراعظم محمد شہباز شریف