بھارت آئی سی سی آمدن سے اور زیادہ حصے کا حقدار ہے، روی شاستری کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(اسپورٹس ڈیسک ) بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری نے متنازع آئی سی سی ریونیو شیئرنگ ماڈل کے پیچھے اپنا وزن شامل کیا ہے جو اس کھیل کے سب سے امیر بورڈ بی سی سی آئی کی حمایت کرتا ہے۔وزڈن کرکٹ ویکلی پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے بھارت کے سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ براڈکاسٹر روی شاستری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ریونیو پاٹ سے ہندوستان کی خاطر خواہ کٹوتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “میں بھارت کے لیے اور زیادہ چاہوں گا کیونکہ زیادہ تر رقم، جو پیدا ہوتی ہے بھارت سے آتی ہے۔اس لیے یہ صرف مناسب ہے کہ وہ اپنا حصہ بڑھوائیں، یہ آپ کو معلوم ہے کہ یہ معیشت کی گیم ہے۔ بھارت فی الحال2024-27سائیکل سے آئی سی سی کی متوقع 600 ملین ڈالرز آمدنی کا تقریبا 38.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روی شاستری
پڑھیں:
بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-2
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246رنز بناسکی، کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اْنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔