خطے میں بھارت کی ہٹ دھرمی کا خاتمہ ہوگیا، گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک-بھارت حالیہ جنگی ٹاکرے کے دوران بھارت کی عددی برتری کے باوجود پاکستانی قوم ان پر بھاری رہی اور خطے میں بھارت کی ہٹ دھرمی کا خاتمہ ہوگیا۔
کراچی کے فریئرہال میں منشیات کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی دن کے حوالے سے اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں، وطن مسلمانوں، سکھ، ہندو، پارسی کمیونٹی سب کا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایک طاقت ور قوم بستی ہے، پاک-بھارت حالیہ جنگی ٹاکرے کے دوران عددی برتری کے باوجود پاکستانی قوم ان پر بھاری تھی، حالیہ جنگی معرکے کے بعد خطے میں بھارت کی ہٹ دھرمی ختم کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ سیسہ پلائی دیوار بن گئی جس نے بھارتی آرمی، نیوی اور ائیرفورس کو چاروں شانے چت کر دیا۔
منشیات کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مصطفیٰ عامر کو بھولنا نہیں ہے، حکومت سندھ سے کہنا چاہوں گا کہ عامر مصطفیٰ کیس حل ہو تاکہ اس کیس کے پس پردہ جو محرکات ہیں ان کا پردہ چاک ہو۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اب یہ بات بھی ناقابل برداشت ہوگی کہ ڈرگ مافیا اس ملک کے نوجوانوں کو اپنے مذموم دھندے کی لت میں مبتلا کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔
کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔
گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کرے۔