جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر سری نگر جیل میں بیمار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری نگر(صباح نیوز) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سری نگر جیل میں بیمار ہوگئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں ان کی حالت تشویش ناک ہے انہیں سرجری کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے ان کا خاندان بھی پریشان ہے ۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی
حکومت سے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت پر ہمدردانہ اور انسانی رویہ اختیار کرے۔ ریاست کی ذمہ داری جیل کے دروازوں پر ختم نہیںہوتی ہے۔ یہ اخلاقی اور آئینی فرض ہے کہ ہر شہری کی بھلائی کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر وہ جو زیر حراست اور مقدمے کے منتظر ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔