مشن بلا امتیاز خدمت ہے، ہدف نہیں ، ثاقب فیاض مگوں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی، حیدرآباد، دادو، اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے چیمبرز آف کامرس، مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبرز اور چھوٹے چیمبرز کی تقریباً 50 نمائندہ ٹریڈ باڈیز کے سرپرست اعلیٰ، نمائندگان اور چیئرمینز نے شرکت کی۔شرکاء نے بی ایم پی پروگریسیو کی قیادت اور بزنس کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت کے عزم کی بھرپور تائید کی اور گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں چیئرمین بی ایم پی پروگریسیو اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر امان پراچہ اور نائب صدر آصف سخی نے فیڈریشن میں اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی جس کو شرکاء نے سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل خرم اعجاز اور سپریم کونسل کے رکن شبیر منشاء بھی موجود تھے۔ثاقب فیاض مگوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ہم بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے۔بی ایم پی پروگریسیو ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جو تمام فیصلے کور کمیٹی کی مشاورت سے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن بلا امتیاز خدمت ہے، قیادت یا اقتدار ہمارا ہدف نہیں۔ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی بجٹ میں 37 اے جیسے اقدام کی مخالفت بھی کی جو ٹریڈ کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بجلی کے نرخ 9 سینٹ پر لائے اور شرح سود میں بھی نمایاں کمی کرے۔اجلاس میں کور کمیٹی نے شجاعت علی اور شاہد علی کو کراچی کا وائس چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ کور کمیٹی نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی گئی کہ بی ایم پی پروگریسیو ایک خودمختار اور مضبوط گروپ کے طور پر ابھر چکا ہے جو ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کسی نئے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی ایم پی پروگریسیو کور کمیٹی
پڑھیں:
پی اے سی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات مؤخر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-16
اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات موخر کردیے،کنوینر کمیٹی نے کہاکہ کارپوریشن فوت ہوچکی ہے اس کی بندش کے معاملے پر وفاقی وزیر نے غلط بیانی کی ہے جس پر استحقاق کی تحریک بنتی ہے۔ جمعرات کو کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ کمیٹی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے متعلق آڈٹ اعتراضات پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ یو ایس سی فوت ہو چکا ہے ابھی اس کے گڑے مردے آپ اکھاڑیں گے انہوں نے کہاکہ ہر جگہ اس چیز پر تشویش پائی جاتی ہے،لوگ بھی بیروزگار ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ بار بار یقین دہائی کرائی گئی اسے نہیں بند کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود اسے بند کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس معاملے میںایک سنجیدہ استحقاق کا سوال بھی بنتا ہے اورہمیں بتایا جائے کہ اس کا مستقبل کیا ہوگا۔