ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ: “ایران اور اسرائیل دونوں جنگ سے تھک چکے ہیں، آئندہ ہفتے ایران سے بات چیت ہوگی، اور ممکن ہے کہ کسی معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں۔”
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ صرف اسرائیلی انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کر رہے، بلکہ ایران کے خلاف دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ’سپریم کورٹ کو ڈی چوک بنا دیا ‘، ججز اور وکیل حامد خان میں سخت جملوں کا تبادلہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا: اسرائیلی وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6