سی ایم جی کی دستاویزی فلم’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس ‘‘اٹلی میں ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحتی فروغ کے ادارے کے باہمی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم “ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس” اٹلی کے شہر فلورنس میں نشر کی گئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحت کے وزیر ماراس نے نشریات کا آغاز کیا، اور مشترکہ پروڈکشن، ثقافتی اور سیاحتی تشہیر، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ماراس نے شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ ٹسکانی کا علاقہ ثقافتی لحاظ سے نشاۃ ثانیہ کی جائے پیدائش ہے، جہاں فن، تعمیراتی خزانے اور سیاحتی وسائل کی بھرمار ہے۔ امید ہے کہ اس دستاویزی فلم کی نشریات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ثقافت، فلم و ٹیلی ویژن، سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، تاکہ دونوں ممالک کے ناظرین کو چینی اور اطالوی ثقافتوں کے سنگم کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا ایک موقع فراہم کیا جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پانچوں مسافروں نے سعودیہ سے ایجنٹ کے ذریعے اٹلی کا غیرقانونی سفر کرنا تھا۔ راحید اللّٰہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللّٰہ کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ پی اے 170 سے عمرہ ویزے پر کراچی سے جدہ جا رہے تھے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران پانچوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور پھر غیرقانونی سمندری راستے سے اٹلی جانا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹلی جانے کے لیے مسافروں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔
مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔