لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔عظمی بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا ۔انہوں نے کہا کہ 12سال سے خیبر پختونوا میں چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے،خیبر پختونخوا میں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرپشن سکینڈل

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا۔ 

اس دوران خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری اور منتخب اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • خیبر پختونخوا حکومت کا 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں تبدیلی کا فیصلہ
  • پاک فوج کا خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگہ، کون کون سی جماعتیں شرکت کریں گی؟