پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن، عالمی رینکنگ میں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم “ہینلے اینڈ پارٹنرز” کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔
تازہ ترین پیش رفت کے تحت، متحدہ عرب امارات (UAE) اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے پہلے ویزہ کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات ملے گی، جو سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری سمیت کئی پابندیاں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام نرخ 257 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 4064 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.09 ڈالر کم ہوکر 38.31 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوان سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 اور فی تولہ میں 49 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
Post Views: 7