پشاور:

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی سے کوہستان اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے کوہستال اسکینڈل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے، اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں کوہستان اسکینڈل کے ٹھیکہ دار کی جانب سے 70کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع نے کہا کہ اعظم سواتی سے نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور نیب نے اعظم سواتی سے بینک اکاؤنٹ سمیت مختلف نوعیت کی پوچھ گچھ کی۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیا

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے اعظم سواتی کو سوالات کی فہرست دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے جوابات بھیج دیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہنما اعظم سواتی اعظم سواتی سے پی ٹی آئی

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنماء کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری جوائن کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا اور 23 جون کو طلب کیا تھا۔ درخواست گزار کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں جس کا پتا بھی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ نیب نے کال آف نوٹس جاری کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ آپ اس کیس میں گواہ ہیں یا کیا ہیں۔ قانون کے مطابق جب نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو اس میں یہ بتانا ضروری ہے کہ کس حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ عدالت کی ہدایت پر وکیل نے جواب دیا کہ بالکل انکوائری جوائن کریں گے، نیب درخواست گزار کےخلاف کوئی ایکشن نہ ہے۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب  محمد علی نے کہا کہ ہم اس میں جواب جمع کروائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے۔ عدالت نے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • 40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،عظمی بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل :نیب نے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے
  • پشاورہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے
  • پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا
  • پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیا
  • پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیا