صدر زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب کی گئی: روبینہ خالد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
روبینہ خالد—فائل فوٹو
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: روبینہ خالد
پڑھیں:
پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے، آصف علی زرداری
وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے ہم پرعزم ہیں، آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے، ملک بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔