مظفرآباد کا فلاحی ادارہ حکومتی امداد کے بغیر خواتین اور معذوروں کی مدد کے لیے سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سنہ 1992 سے نہ صرف معذور افراد کی بحالی کے لیے سرگرم ہے بلکہ خواتین کو ہنر مند بنانے، یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت اور دیگر سماجی منصوبوں پر بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں آٹا پیسنے کے لیے پن چکیوں کا استعمال صدیوں سے جاری
یہ ادارہ ایک مثالی فلاحی ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے اپنے وسائل اور عوامی تعاون سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود میں مصروف ہے۔ مزید تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی مظفر آباد مظفر آباد فلاحی ادارہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مظفر ا باد فلاحی ادارہ کے لیے
پڑھیں:
اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور رہبر تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبالؒ کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اورجمہوریت کا درس دیا، علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے،شاعر مشرق کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اقبالؒ کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔