امریکا و اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی نیا ڈرامہ ہے،علماء کرام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم (پ ر)ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ بندی ایک نیا ڈرامہ ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں،غزہ سے یہودیوں کونکال کرامریکا برطانیہ میں آباد کیا جائے،غزہ فلسطین کا حصہ ہے فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے، حماس فلسطین کے رہائشی ہیں ان کے نکالنے کا مطالبہ جارحانہ ہے۔ تنظیم تحفظ ناموس ختم الانبیا پاکستان کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی ،ختم نبوت لائرزفورم کے چیئرمین میئومنظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر، محافظین ختم نبوت کیحافظ رفیع الدین انڈھڑ اور دیگر رہنماؤں نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کو ایک نیا ڈراما قرار دیتے ہوئے اس میں شامل دفعات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہودی قرآن اور حدیث کی رو سے کبھی بھی مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے،یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں پر جنگ بندی یہ ایک ڈھونگ ہے۔مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی مصر اور متحدہ عرب امارات نے غزہ کا انتظام سنبھالا تھا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، یاسر عرفات کو شہید کروا کر بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا اس مسئلے کا حل صرف اسی صورت میں ہے کہ غزہ کے تمام انتظامات اور غزہ کی زمین فلسطینیوں کے حوالے کر دی جائے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی اسلام اور مسلمان دشمنی ان کے اس بیان سے ظاہر ہو رہی ہے کہ غزہ کے مسلمان کسی اور ملک میں بسنے پر راضی ہو جائیں تو انہیں وہاں محفوظ مقام دیا جائے گا مسلمانوں کو کیوں یہاں سے نکالا جا رہا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ یہودیوں کو یہاں سے نکال کر امریکا برطانیہ اور یورپی ممالک کے اندر انہیں بسایا جائے قابض یہودیوں کو نکالنے کے بجائے مقبوضہ مسلمانوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے یہ کھلی یہودیوں کی اسلام دشمنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔رہنماؤں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے ڈھونگ زدہ نعرے سے خوش نہ ہوں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کے قتل کا حساب امریکا واسرائیل سے لیں۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ حماس کو اور غزہ کے مسلمانوں کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا حساب لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے تمام مسلمانوں کی دعائیں اور ہمدردیاں حماس اور فلسطینی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے طاہر مکی غزہ کے
پڑھیں:
غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے، پاکستانی مندوب کا سیکیورٹی کونسل میں خطاب
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے بعد سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔
عاصم افتخار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو اپنی زمین سے نکال کر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی سیاسی اور عسکری مدد کرنے والوں کو دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی مدد کرنے والوں کو تاریخ سخت الفاظ میں یاد رکھے گی۔
پاکستانی مندوب نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے، اور امداد کی فراہمی کے لیے اقدام کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس پاکستانی مندوب عاصم افتخار غزہ مظالم وی نیوز