Jasarat News:
2025-09-27@01:20:41 GMT

یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے سبب تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2025ء ( بروز منگل) کو نئے مالی سال کے آغازپر کلوزنگ کے باعث اسٹیٹ بینک عوامی لین دین کیلیے بند رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسانوں کیلیے’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی ‘‘کے آغاز کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے ’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ماضی میں گندم، چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائز نہیں دیا جا سکا تھا، تاہم سندھ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود کسانوں کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبائی، ضلعی اور تپہ دیھ سطح پر مانیٹرنگ اور سپر ویڑن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، جب کہ رجسٹریشن کا عمل بینظیر ہاری کارڈ ڈیٹا بیس، قومی شناختی کارڈ اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کی مدد سے شروع کیا جائے گا۔ تمام زرعی فیلڈ اسسٹنٹ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر کسانوں کی رجسٹریشن مکمل کریں. سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ صوبائی سطح پر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرلز کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ویٹ گروورز پیکیج کے تحت 1 سے 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کسانوں کو کھاد اور یوریا فراہم کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  • کسانوں کیلیے’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی ‘‘کے آغاز کا اعلان
  • عدالت عظمیٰ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر
  • کوئٹہ سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس مزید 3روز کیلیے بند
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
  • این سی سی آئی اے کو ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے قوانین بنانے کا حکم
  • حیدرآباد: پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے قائم کی گئی عارضی خیمہ بستی میں بچے فوٹو گرافر کو دیکھ کرہاتھ ہلا رہے ہیں
  • حیدرآباد:شاہ بھٹائی اسپتال میں ڈینگی وائر س سے متاثرہ افراد کیلیے آئسولیشن وارڈ میںایک مریض آرام کرتے ہوئے
  • خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کیلیے ایک اہم قدم ہے
  • نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کررہے ہیں