جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔
ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی ای ایجوکیشن خانیوال فیاض احمد سندھو، پروگرام منیجر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن محمد یعقوب بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جہانگیر خان ترین نے دو ماہ قبل خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی میں کمپوٹر اور سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر خانیوال کے پانچ سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار وفاقی بجٹ پر حکومتی اراکین بھی ناخوش، سینیٹر عرفان صدیقی کا تعلیمی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خانیوال کے سکولز میں
پڑھیں:
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اہم سرکاری اداروں کی بندش جاری ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اداروں کی بندش کے بعد تمام فنکشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو منتقل کیے جائیں گے۔