کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، صدر و وزیراعظم کی ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
انہوں نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کو
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گیس دھماکا ایران کے شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے باعث اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔