مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ اہلِ فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔