چاہت فتح علی نے اکیڈمی کھول لی، رواں سال فلم ریلیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔
برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اکیڈمی آنے والوں کا سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کروایا جائے گا اور انہیں اردو، انگریزی پنجاب سکھائی جائے گی کیونکہ اداکاری کیلیے ان تین زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔
گلوکار نے کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ مستقبل میں تمام بڑے فلم ساز مجھ سے خود رابطہ کریں گے کیونکہ میں اپنی اکیڈمی کے سنگرز، اداکاروں کی سوشل میڈیا پر خود ہی پذیرائی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گلوکار کیوں مجھ سے تحفظات کا شکار ہیں، جبکہ میں تو بس محنت پر یقین رکھتا ہوں اور دس سالوں سے یہی کررہا ہوں۔
چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی اسکرین والی فلم (دی ڈارلنگ) اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی نے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
بریڈ پٹ کی فلم ’F1‘ نے دنیا بھر سے کتنے ملین ڈالرز کمالیے؟
ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم "F1" نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔
بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔
ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.40 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا ہے جس میں صرف آٹھویں دن کی کمائی 19.1 ملین ڈالر رہی۔
F1 نے اب تک امریکہ میں 90.40 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی سطح پر 147 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا ہے اور یہ 2025 کی دسویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنا دوسرا ویک اینڈ 25 سے 30 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ مکمل کرے گی۔ یاد رہے کہ ان دنوں Jurassic World: Rebirth بھی سینما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔
خیال رہے کہ فلم F1 بریڈ پٹ کی وبا کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب ہے، اور جلد ہی Bullet Train کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔