مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کردیا جائے۔

سینئر صحافی عبدالوحید مراد کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کے ایک تفتیشی افسر کی درخواست پر یوٹیوب کمپنی کو مطیع اللہ جان، اسد طور، حیدر مہدی، اوریا مقبول، آرزو کاظمی، صدیق جان، عمران ریاض خان، آفتاب اقبال، احمد نورانی سمیت 27 یوٹیوب چینلز بند کرنے کے لیے کہا ہے، یوٹیوب نے مذکورہ تمام چینلز کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف راولپنڈی میں90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حالت عمارتیں خطرناک قرار افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں: پاکستان مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھالوں گا، امریکی صدر اسرائیل غزہ کے 75 فی صد زیر قبضہ علاقے کو خالی کرنے کے لیے آمادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلاک کرنے کا حکم مطیع اللہ جان یوٹیوب چینل ایف ا ئی اے عدالت نے سمیت 27

پڑھیں:

خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

خدیجہ شاہ—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت چھوڑ دی، بانیٔ پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرلی

امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شائع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یکم دسمبر تک ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کے منتظر 3 مجرمان بری
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • بین الاقوامی سرحد واہگہ بارڈر پرخودکش حملہ کے 3 مجرم بری
  • پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
  • عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
  • ہتک عزت دعویٰ ؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ سیشن کورٹ میں پیش
  • اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب
  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ