چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی طاقت پر تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا جب کہ پاکستان اور چین کے تاریخی واسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں اور آپریشنل ڈوکٹرائن پر بریفنگ دی گئی۔
ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چینی جنرل نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک اشتراک کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف کا جواب بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی مثال ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنرل وانگ گانگ چیف مارشل ایئر چیف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔
پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔
مزید :