چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی کےشعبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور جدید صلاحیتوں کو سراہا اور "ملٹی ڈومین آپریشنز" میں پی اے ایف کی مربوط حکمتِ عملی کو جدید فضائی جنگ کا نمونہ قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں پی ایل اے ایئر فورس کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی قیادت کی پیشہ وارانہ مہارت اور بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کا جرأت، نظم و ضبط سے رسپانس قابلِ تقلید مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، یہ شراکت داری باہمی تعاون اور جدت پر مبنی اشتراک کےذریعے نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کی
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔