لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع ملی ہے: ترجمان بلوچستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند—فائل فوٹو
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان بلوچستان حکومت
پڑھیں:
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے شرپسندوں کی کارروائیاں، مسافروں کو اغوا کرلیا گیا
کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندرون بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئے۔ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ اور وڈھ میں چارٹرکوں پر فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کردیے گئے۔
اس کے علاوہ کولپور کے مقام پر سول سیکرٹریٹ کی بس پر فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کردئیے گئے جبکہ قلات میں سیکورٹی فورسز نے ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیدہ میں مسلح افراد نے نجی بینک جبکہ دالبندین میں گیس بوزرکو نذر آتش کردیا۔