حمائمہ ملک نے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی، مفتی طارق مسعود
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) مذہبی مبلغ مفتی طارق مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ حمائمہ ملک نے انہیں فون کرکے ’بول‘ فلم میں بولے گئے ڈائلاگ پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔
مفتی طارق مسعود کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ حمائمہ ملک نے ’بول‘ نامی نامی فلم میں اپنے والد کو ایک ڈائلاگ بولا تھا کہ ’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘
ان کے مطابق انہوں نے اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ کے بعد سخت بیان اور رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ سے بچے اور خصوصی طور پر بچیاں اپنے والدین سے باغی ہو رہی ہیں اور بچوں کو باغی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ان کا بیان سننے کے بعد حمائمہ ملک نے مولانا طارق جمیل سے ان کا فون نمبر لیا اور انہیں کال کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اداکارہ کی اجازت سے ہی ان کی بات بیان کر رہے ہیں، حمائمہ ملک نے کچھ عرصہ قبل انہیں فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی۔
مبلغ کے مطابق حمائمہ ملک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم میں غلط ڈائلاگ بولا، ان سے نا سمجھی میں غلطی ہوگئی لیکن اس میں ان کا قصور نہیں، اسکرپٹ کسی اور نے لکھا تھا۔
مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ ایسی فلموں کو کچھ این جی اوز مالی معاونت فراہم کرتی ہیں تاکہ سماج میں ایسی چیزیں پھیلائی جائیں۔
مبلغ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حمائمہ ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا لیکن درحقیقت ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، انہوں نے صرف اداکاری میں ڈائلاگ بولا، اصلی غلطی فلم کی کہانی لکھنے والے کی ہے۔
مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ حمائمہ ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اداکارہ کی جانب سے غلطی کے اعتراف سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ مسلمان کے دل میں ہمیشہ خدا کا خوف رہتا ہے۔
خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے 2011 کی فلم ’بول‘ میں اپنے غریب والد کو طعنہ دیا تھا کہ اگر وہ کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہیں۔
اداکارہ کا مذکورہ ڈائلاگ کافی وائرل ہوا تھا اور کافی عرصے تک ان کے ڈائلاگ پر میمز بھی بنائی جاتی رہیں۔
’بول‘ فلم میں ان کے ساتھ ماہرہ خان، عاطف اسلم، ایمان علی، منظہر صہبائی اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیے تھے اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ گئی تھی۔
@abdullah_junjua12 Bol film actress Ka dialogue #muftitariqmasood #foryou #foryoupage #video #viral #grow ♬ original sound – Account for salePost Views: 5.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفتی طارق مسعود کہ حمائمہ ملک حمائمہ ملک نے اپنی غلطی انہوں نے فلم میں تھا کہ
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔