معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔2 روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اسکائی ڈیلی نے شوہر کی موت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اس کے لیے تیار نہیں تھی، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے، دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ تھا لیکن میرے لیے، وہ میرا Terry تھا ، وہ انسان جس سے میں پیار کرتی تھی جو میرا دل اور میرا ساتھی تھا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ہوگن صحت سے متعلق چند مسائل کا شکار تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ ہم ان تکلیفوں پر قابو پالیں گے، مجھے اس کی طاقت پر بہت بھروسہ تھا اور میں نے سوچ لیا تھا کہ ہمارے پاس ابھی زیادہ وقت ہے لیکن ہوگن کی موت اچانک ہوئی جس کے ساتھ آگے بڑھنا ناممکن ہے‘۔اسکائی ڈیلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘ہلک اپنے مداحوں سے بے حد پیار کرتے تھے، جسمانی تکلیف کے باوجود وہ مداحوں سے ملاقات ، ان کیلئے آٹوگراف، ان کے ساتھ تصاویر لینے حتیٰ کہ ان سے ملنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے‘۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے پہلی شادی لنڈا ہوگن سے 1983 میں کی تھی جو 2009 تک چلی، اس کے بعد ہلک کی دوسری اہلیہ جینیفر میک ڈینیل تھیں جن ان کا ازدواجی تعلق 2010 سے 2021 تک رہا۔اسکائی ڈیلی ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ ہیں، ان دونوں کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسکائی ڈیلی ہوگن کی موت ہلک ہوگن

پڑھیں:

سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز

کراچی:

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔

ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔

گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

گراہم تھارپ والد جیف نے بتایا کہ 2010 کے دورہ آسٹریلیا میں تھارپ انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے، سیریز کے بعد کپتان جو روٹ، جیمز اینڈرسن اور آسٹریلوی پلیئرز ناتھن لائن، ٹریوس ہیڈ اور الیکس کیری ایک نائٹ کلب میں شراب نوشی کررہے تھے، وہاں پر پولیس پہنچی اور پوچھ گچھ کی، اس موقع پر تھارپ نے ویڈیو بنائی جوبعد میں لیک ہوگئی جس کی انھیں کافی شرمندگی تھی۔

والد کے مطابق گراہم تھارپ نے اس پر معافی بھی مانگی مگر وہ کافی نادم تھے، اس واقعے پر انگلش بورڈ نے انہیں ملازمت سے بھی برخواست کردیا تھا، جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے، ان کا علاج بھی کروایا گیا مگر وہ عام لوگوں کے سامنے آنے کو تیار نہیں تھے۔

تھارپ کی اہلیہ امینڈا نے بتایا کہ انہوں نے مجھ سے ایک بار کہا تھا کہ میں زندگی ختم کرنے میں ان کی مدد کروں۔

تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا انگلینڈ اور بھارت میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز تھارپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹیاں کیٹی اور ایمی بھی موجود تھیں جنہوں نے دماغی صحت کی چیریٹی کیلیے امداد جمع کی۔

متعلقہ مضامین

  • شہری 804 نمبر والی گاڑی منہ مانگی قیمت پر خریدنے کو تیار، سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگادی
  • امریکی ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کا 71 برس کی عمر میں انتقال
  • "اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  
  • آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
  • معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟