WE News:
2025-07-26@23:02:19 GMT

معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT

معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

دنیا کے معروف پروفیشنل ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ، ہلک ہوگن جمعرات کے روز 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کی وفات کی تصدیق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔

فلوریڈا پولیس کے مطابق ہلک ہوگن کے گھر میں دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور مورٹن پلانٹ ہسپتال میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ریسلنگ لیجنڈ بل گولڈ برگ نے 27 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا تھا اور وہ 1980 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ستارے بن کر ابھرے۔ ان کے مشہور جملے “say your prayers and eat your vitamins” اور ان کی شخصیت نے ریسلنگ کو عالمی شہرت دلائی۔

ان کی زندگی تنازعات سے بھی خالی نہ رہی۔ 2015 میں ایک ویڈیو میں ان کے نسل پرستانہ بیانات نے ان کی شہرت کو دھچکہ پہنچایا تاہم انہوں نے بعد میں معذرت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: انعام بٹ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہلک ہوگن اپنے آخری دنوں میں نئی ریسلنگ کمپنی ‘ریئل امریکن فری اسٹائل’ کے تحت ایک نیا آغاز کرنے والے تھے جس کا پہلا ایونٹ 30 اگست کو ہونا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای اور مداحوں نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈبلیو ڈبلیو ای

پڑھیں:

سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے

مانسہرہ(نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔

سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان تنولی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریسلر ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
  • ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
  • امریکی ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کا 71 برس کی عمر میں انتقال
  • آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
  • ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
  • ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے
  • لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
  • ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے