صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں جیالوں نے جوش و خروش سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا وہیں مختلف اخباروں میں سالگرہ کی مبارکباد کے اشتہار بھی لگائے گئے جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔

علینہ شگری نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں سے اخبار کے پورے صفحے پر اشتہار چھاپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کروڑوں روپے کے اشتہار کے بجائے آپ سندھ کے غریب عوام کے لیے کیا کچھ کر سکتے تھے۔

صدف حسین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے اور کروڑوں کے اشتہارات زرداری کی سالگرہ کے پاکستان کے بڑے بڑے اخبارات میں چھپ رہے ہیں ایک زرداری پورے سندھ پر بھاری۔

سندھ میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے اور کروڑوں کے اشتہارات زرداری کی سالگرہ کے پاکستان کے بڑے بڑے اخبارات میں چھپ رہے ہیں ایک زرداری پورے سندھ پر بھاری ۔۔غریب ملک کے امیر حکمران کی شاہ خرچیوں پرعلینہ شنگری کا دبنگ تجزیہ pic.

twitter.com/tpPzQsa3d5

— صدف حسین (@khankicheeti1) July 27, 2025

احمد وڑائچ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت‘ نے آصف زرداری کی سالگرہ پر کروڑوں روپے کے اشتہار دیے ہیں، اس سب میں عوام کا کیا مفاد ہے اور کون سی معلومات عوام تک پہنچائی ہیں ؟

’’سندھ حکومت‘‘ نے زرداری کی سالگرہ پر کروڑوں روپے کے اشتہار دیے ہیں، اس سب میں عوام کا کیا مفاد ہے ؟؟؟ کون سی معلومات عوام تک پہنچائی ہیں ؟؟ pic.twitter.com/tKE3ij3iSC

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) July 26, 2025

ریاض الحق نے لکھا کہ بہتر ہوتا یہ اشتہار پارٹی فنڈز سے جاری ہوتا۔

صدر زرداری کی سالگرہ پرسندھ حکومت کا پورے صفحے کا جہازی سائز اشتہار! بہتر ہوتا یہ اشتہار پارٹی فنڈز سے جاری ہوتا۔ pic.twitter.com/YjokYv0ZGU

— Riaz ul Haq (@Riazhaq) July 26, 2025

شہزاد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ اس اشتہار کے پیسے پیپلز پارٹی نے ادا کیے یا عوام کی جیب سے یہ عیاشی کی گئی ہے؟

سندھ حکومت کا زرداری صاحب کی سالگرہ پر پورے صفحہ کا اشتہار

کی اس کی پئمنٹ پی پی نے کی یا عوام کی جیب سے یہ عیاشی کی گئ ہے؟ pic.twitter.com/NVVCKEvaBs

— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 26, 2025

امتیاز گل نے لکھا کہ یہ خود کو اس ملک کے مستقل حکمران سمجھتے ہیں اور ان سے جڑے بے شمار سرکاری ملازمین عوامی وسائل پر ان کی تشہیر اور مدح سرائی کو اپنی بقاء کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کیا جاتا ہے قرضے تو عوام پر مزید ٹیکس لگا کر نکالے جائیں گے۔

سادہ سی بات- یہ خود کو اس ملک کے مستقل حکمران سمجھتے ہیں اور ان سے جڑے بے شمار سرکاری ملازمین عوامی وسائل پر ان کی تشہیر اور مدح سرائی کو اپنی بقاء اور اچھی posting کا ذریعہ سمجھتے ہیں – ان کا کیا جاتا ہے قرضے تو عوام پر مزید ٹیکس لگا کر نکالے جائیں گے https://t.co/TrRDJOLxjB

— Imtiaz Gul (@ImtiazGul60) July 27, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کی سالگرہ منانا حق ہے لیکن سرکاری وسائل سے تمام اخبارات کو سالگرہ کے اشتہارات جاری کرنا مجرمانہ فعل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پیپلز،پارٹی کا،آصف زرداری کی سالگرہ منانا حق ہے لیکن سرکاری وسائل سے تمام اخبارات کو سالگرہ کے اشتہارات جاری کرنا مجرمانہ فعل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

— Salman Abid (@Salmanabidpk) July 28, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری آصف زرداری سالگرہ آصف زرداری سالگرہ اشتہارات پیپلز پارٹی حکومت سندھ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا صف زرداری سالگرہ پیپلز پارٹی حکومت سندھ

پڑھیں:

’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل

اداکار زاہد احمد کے سوشل میڈیا اور کانٹینٹ کریئیٹرز سے متعلق سخت ریمارکس نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس پر معروف ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز نے شدید ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا اور کانٹینٹ کریئیٹرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ان کے بقول یہ انسانوں کی سب سے خطرناک اور شیطانی ایجاد ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے، سوشل میڈیا انسانیت کی حقیقی فطرت کے بالکل برعکس ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کے طرزِ زندگی کے منافی ہے۔

ان کے سوشل میڈیا اور مواد تخلیق کرنے والوں کے حوالے سے دیے گئے یہ بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور ان پر کنٹینٹ کریئیٹرز کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے زاہد احمد کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اداکار کی کچھ اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ اسلام کی بات کسی اور کی بیوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کی جا رہی ہے، اسٹیج پر رقص اور انٹرویو میں دین۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کانٹینٹ کریئیٹرز کو جہنمی کہہ رہے ہیں وہ خود اداکاراؤں کے ساتھ گلے مل رہے ہیں، اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں اور اپنی نئی ناک کی سرجری کا فخر کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر المعروف ’کین ڈول‘ نے بھی زاہد احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اپنے گنج پن کو چھپانے کے لیے مصنوعی بال لگائیں تو وہ خوبصورتی میں اضافہ کہلاتا ہے، جب کہ جب انفلوئنسرز یا مواد تخلیق کرنے والے ایسا کریں تو وہ جعلی کہلاتے ہیں، اداکار اپنی ناک کی سرجری کروالیں تو وہ بہتری ہے مگر جب ہم کرواتے ہیں تو وہ پلاسٹک کہلاتی ہے، اداکار اگر اسٹیج پر کسی بھی قسم کا رقص کریں تو وہ کارکردگی اور فن کہلاتی ہے، لیکن اگر وہی ہم کریں تو ہمیں توہین آمیز القاب دیے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)

ان کے مطابق اداکار غیر محرم لڑکیوں کے ساتھ ڈرامے کریں، مختلف کردار ادا کریں اور حتیٰ کہ عورت کا روپ بھی اختیار کریں تو وہ فن ہے، جب کہ جب مواد تخلیق کرنے والے ایسا کریں تو انہیں دوزخی کہا جاتا ہے۔

کین ڈول نے استفسار کیا کہ آیا انڈسٹری کے اندر کوئی نیا مذہب دریافت ہو گیا ہے یا کچھ نیا آ گیا ہے۔

کاننٹینٹ کریئیٹر زرناب فاطمہ نے بھی اس بیان پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ عام طور پر کسی کی ذاتی رائے پر بات کرنے کے حق میں نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ جو کچھ اداکار کر رہے ہیں کیا وہ اسلام کے مطابق ہے؟ کیا وہ لوگوں کو دین کی صحیح تعلیم دے رہے ہیں؟

ان کے مطابق خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنا ایک بیماری ہے اور یہی اوصاف انہیں لاحق ہیں، انسان کو خود پر اتنا قابو ہونا چاہیے کہ اسے معلوم ہو کہ وہ دوسروں کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر زاہد احمد کے پوڈکاسٹ کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ایسے لوگوں پر تنقید کی جو خود اپنے اعمال پر نظر نہیں ڈالتے اور دوسروں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

اداکار اور کنٹینٹ کریئیٹر خاقان شاہنواز نے بھی زاہد احمد کے بيان پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ زاہد احمد نے کچھ حد تک ٹھیک کہا ہے کہ خدا انہیں پسند نہیں کرتا جو بہت زیادہ نمائش کرتے ہیں، یعنی وہ لوگ جو خود کو حد سے زیادہ ظاہر کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

تاہم ان کا مؤقف تھا کہ خدا کے فیصلے کے بغیر یہ طے کرنا کہ کون جہنم میں جائے گا اور کون جنت میں درست نہیں، کیونکہ اس کا فیصلہ صرف خدا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہوتا کہ زاہد احمد اپنی بات کی مکمل وضاحت کرتے، یعنی یہ بتاتے کہ خدا خودنمائی یا نمائش کو کیوں پسند نہیں کرتا اور اس کے کیا نقصانات ہیں، نہ کہ عمومی الزام لگا دیا جائے کہ سارے کنٹینٹ کریئیٹرز جہنمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • عراق الیکشن 2025؛ اسرائیلی امریکی سازشوں کے تناظر میں
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا