امریکا میں پاکستانی ٹیم کا بے مثال استقبال، حارث رؤف شکر گزار
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کے امریکا پہنچنے پر شاندار استقبال پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں حارث رؤف نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم کی میامی میں لینڈنگ ہوئی، ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکا میں کبھی ایسا استقبال نہیں ہوا اور وہ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے ملنے والے اس احترام پر شکر گزار ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا کے دورے پر ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، تین اور چار اگست کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔